حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، نوٹیفکیشن جاری
08-31-2026
(لاہور نیوز) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پنجاب بھر میں انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کئی اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں جبکہ کچھ افسران کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق روبینہ کوثر کو ڈائریکٹر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، عبدالشکور ڈی جی شہر خاموشاں کو اور احمد خاور شہزاد کو ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر پنجاب سنٹر فار ایکسی لینس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ فاروق صادق کو ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر پنجاب سنٹر فار ایکسی لینس، طارق محمود کو اے ڈی سی میونسپل سروسز قصور تعینات کر دیا گیا، رافعیہ قیوم کو اے ڈی سی آر پاکپتن، محمد حسان طارق کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، عامر افتخار اے ڈی سی میونسپل سروسز راجن پور تعینات کر دیا گیا ہے، محمد عامر کو خدمات ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی جبکہ غزالہ کنول کو اے ڈی سی میونسپل سروسز خوشاب تعینات کر دیا گیا۔ زریاب ساجد اے ڈی سی میونسپل سروسز خوشاب،احمد مغیث کو اے ڈی سی انفورسمنٹ سرگودھا کا، ارشد احمد کو ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کا اور احمد سلیم کو ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی اوکاڑہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ طاہر جاوید چیمہ کو پروگرام ڈائریکٹر مثالی گاؤں سے او ایس ڈی بنا دیے گئے ہیں جبکہ شاہد عمران مارتھ کو نئے پروگرام ڈائریکٹر مثالی گاؤں تعینات کر دیے گئے، متعلقہ محکموں نے نوٹیفکیشن کے بعد تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔