لاہور: 232 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 278 زخمی

08-31-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 232 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 278 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق، 278 زخمی ہوئے، جن میں سے 108 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 170 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔