میاں منشی ہسپتال کے قریب جوتے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی
08-31-2026
(لاہور نیوز) میاں منشی ہسپتال کے قریب جوتے بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ فیکٹری کی بالائی منزل پر لگی تھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور فائر آپریشن کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا، حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا ہے۔