ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

08-31-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق چوکی صوئے آصل پولیس  نے 4 ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کو دوران سرچ آپریشن پانڈو کی گاوں سے حراست میں لیا گیا، ترجمان  نے بتایا کہ ملزمان نے ناجائز اسلحہ ڈیرے سمیت مختلف جگہوں پر چھپا رکھا تھا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول، پمپ ایکشن، گولیاں اور کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان میں علی، محمد یار، فرمان اور احسان شامل ہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔