وزیراعلیٰ مریم نواز سے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کی ملاقات

08-31-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی ترقی، اصلاحاتی اقدامات سمیت باہمی تعاون اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔       افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر بھرپور عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں  نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کی جانب سے شروع کیے گئے مختلف تاریخ ساز منصوبوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔