ماڈل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، پبلک مقامات پر آئس فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار
08-31-2026
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پبلک مقامات پر آئس فروخت کرنے والے دو مبینہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رومان اور راشد کے نام سے ہوئی ہے، ملزم رومان کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر مبینہ طور پر آئس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جبکہ راشد کو ڈی بلاک گراؤنڈ سے آئس کی فروخت کے دوران حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف اضلاع سے آئس منگوا کر اسے پبلک مقامات پر چھپا کر فروخت کرتے تھے، دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 600 گرام آئس برآمد ہوئی، ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، شہریوں کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔