ڈیفنس بی پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

08-31-2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شریف اور داؤد مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو 740 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ڈیفنس بی پولیس  نے خفیہ اطلاع ملنے پر دورانِ چیکنگ کارروائی کی اور دونوں ملزمان کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان  نے انکشاف کیا کہ وہ آن لائن منشیات منگوا کر لاہور کے پوش علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کیلئے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔