ن لیگی سابق ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی انتقال کر گئے
08-30-2026
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق ایم پی اے و صوبائی وزیر پنجاب حاجی احسان الدین قریشی انتقال کر گئے، ان کی نمازِ جنازہ یکم ستمبر کو ادا کی جائے گی۔
حاجی احسان الدین قریشی کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔ لیگی رہنما حاجی احسان الدین قریشی کی نمازِ جنازہ یکم ستمبر کو صبح 10 بجے عام خاص باغ ملتان میں ادا کی جائے گی۔