لاہور: گرمی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کا عذاب، شہری بلبلا اٹھے
08-30-2026
(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، بجلی بندش کے باعث شدید گرمی سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، سبزہ زار اور سمن آباد سمیت متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی بند کی جا رہی ہے، اسی طرح اچھرہ، شادمان، اقبال ٹاؤن، مرغزار، چونگی امرسدھو، نشتر کالونی سمیت دیگر جگہوں پر بھی رہائشی بجلی کی بندش سے پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔