سبزہ زار: مبینہ طور پر دوست نے زہریلی چیز کھلا کر دوست کی جان لے لی

08-30-2026

(لاہور نیوز) سبزہ زار کے علاقہ میں مبینہ طور پر دوست نے زہریلی چیز کھلا کر دوست کی جان لے لی۔

سبزہ زار کے ایچ بلاک میں رنجش کے باعث دوست کے ہاتھوں دوست کی مبینہ ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ اسامہ اپنے دوست عثمان کے گھر گیا جہاں اسے مبینہ طور پر زہریلی چیز دی گئی، جس کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔ متوفی کا بھائی آریان موقع پر پہنچا تو وہ مردہ حالت میں پڑا ہوا اور ناک سے خون نکل رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر سبزہ زار پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا، پولیس  نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔