پولیس نے گوالمنڈی سے لاپتہ 10 سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا

08-30-2026

(لاہور نیوز) گوالمنڈی کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کو پولیس نے چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بحفاظت تلاش کر لیا۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ ابوبکر اپنے والدین کے ہمراہ میو ہسپتال آیا جہاں سے وہ لاپتہ ہو گیا، اطلاع ملنے پر گوالمنڈی پولیس نے بچے کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں اور ہیومین انٹیلی جنس سے مدد حاصل کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیموں  نے مختلف مقامات پر بچے کی تلاش جاری رکھی اور چند ہی گھنٹوں میں اسے بحفاظت تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا جس پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔