لاہور: 241 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 293 زخمی

08-30-2026

(لاہور نیوز) ٹریفک حادثات کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 241 حادثات رپورٹ ہوئے۔

حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 293 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 103شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم 190معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔