ہربنس پورہ: تالاب میں ڈوب کر 15 سالہ بچہ جاں بحق

08-30-2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے علاقے میں تالاب میں نہاتے ہوئے 15 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو غوطہ خور ٹیم  نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کی لاش تالاب سے نکال لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور سرچ آپریشن کے بعد بچے کی لاش برآمد کر لی، جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 15 سالہ علی مقصود کے نام سے ہوئی ہے۔       ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ علی مقصود تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہوا ہے۔