شفیق آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

08-30-2026

(لاہور نیوز) شفیق آباد کے علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد موٹر سائیکل پر بتی چوک کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نور عرف عبید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ زخمی عمار کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے میں ملوث نامعلوم گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔