چین کا 4 روزہ دورہ مکمل، مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں
08-30-2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کا 4 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف اہم تقریبات اور ٹیکنالوجی سے متعلق اداروں کا دورہ کیا۔ دورہ چین کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے چین کے نیشنل بگ ڈیٹا سنٹر ایکسپو میں شرکت کی اور جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل نظام اور بگ ڈیٹا کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہواوے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سلوشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔