مریدکے جی ٹی روڈ پر چلتی بس کے ٹائروں میں اچانک آگ لگ گئی
08-29-2026
(لاہور نیوز) جی ٹی روڈ پر چلتی بس کے ٹائروں میں اچانک آگ لگ گئی، ڈرائیور کے بس روکنے پر مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں۔
بس عملے کے مطابق سڑک کی خرابی اور گہرے کھڈوں کے باعث آگ لگی۔مسافر بس لاہور سے سیالکوٹ جا رہی تھی، بس عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ جی ٹی روڈ پر راوی کمپلیکس کے قریب پیش آیا۔