سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی
08-29-2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 1 سو روپے کم ہوکر 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 12 ہزار 946 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے پر آگیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 397 روپے گر کر 7 ہزار 112 روپے کی سطح پر آگیا۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 151 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر کی سطح پر آگئی۔