ایچ ای سی کا فوٹوگرافی مقابلہ، پاکستانی ثقافت کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع
08-29-2026
(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے شوقیہ اور پیشہ ور فوٹوگرافروں کیلئے فوٹوگرافی مقابلے کا اعلان کر دیا ، جس کا مقصد تصاویر کے ذریعے پاکستان کے ثقافتی ورثے اور روایات کو اجاگر کرنا ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق مقابلہ ای سی او انٹرنیشنل موبائل فوٹوگرافی فیسٹیول 2026 کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، مقابلے میں شریک فوٹوگرافرز پاکستان کی روایات، دستکاری، مختلف برادریوں اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والی اپنی تین تصاویر جمع کرا سکیں گے۔