لاہور سمیت پنجاب میں مون سون کے آٹھویں سپیل کا الرٹ، 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی
08-29-2026
(لاہور نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون کے آٹھویں سپیل کا الرٹ جاری کر دیا، جس کے مطابق آج سے 5 ستمبر تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب شہر لاہور میں گرمی کا راج بدستور برقرار ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد تک جا پہنچا ہے۔