شاد باغ پولیس کی کارروائی، 2 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

08-29-2026

(ویب ڈیسک) شاد باغ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس  نے ملزمان کے قبضے سے 1640 گرام سے زائد چرس اور 160 گرام آئس برآمد کر لی۔ ایس پی سٹی کے مطابق پولیس ٹیم  نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل مسیح اور کبیر کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے چرس اور آئس برآمد ہوئی۔  ملزمان عیسیٰ نگری اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔