سرکاری سکولوں میں طلباء کو سوشل سکلز سکھانے کا فیصلہ، نصاب جاری

08-29-2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں طلباء کو سوشل سکلز سکھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے نصاب بھی جاری کر دیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق طلباء کو سماجی مہارتوں کی تربیت دینے کیلئے سکولوں میں پیریڈز اور عملی سرگرمیوں کا انعقاد ہو گا، جن کا مقصد طلباء میں نظم و ضبط، ذمہ داری اور مثبت سماجی رویوں کو فروغ دینا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم  نے کہا کہ تعلیم اب صرف کتابوں تک محدود نہیں رہی، مثبت عادات اور سماجی مہارتیں ہی طلباء کو کل کا ذمہ دار، باکردار اور بہتر شہری بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔