ہربنس پورہ کنال روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

08-29-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ شب ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تقریباً 25 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ مذکورہ شخص ون ویلنگ کر رہا تھا، تاہم حادثے کی مزید وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ریسکیو 1122 نے لاش پولیس کے حوالے کردی۔