نین سکھ چوک میں سلنڈر دھماکا، 28 سالہ شخص جاں بحق

08-28-2026

(لاہور نیوز) نین سکھ چوک کے قریب سلنڈر بھرنے والی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے کے باعث 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا واقعہ فیکٹری میں پیش آیا جس کے نتیجہ میں 28 سالہ شخص شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔  ریسکیو ٹیموں کا کہنا تھا کہ نعش کو ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔