پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی
08-28-2026
(لاہور نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی گئی۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 52 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 63 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ خیال رہے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے کے بعد صرف ایک دن یعنی 29 اگست تک کے لیے ہو گا۔ خیال رہے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔