مریم نواز کی افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
08-28-2026
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے ارکان اسمبلی اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قائد محمد نواز شریف کی بے مثال بصیرت سے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی۔ آزاد جموں و کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہو رہا ہے۔