کوٹ لکھپت: چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون 2 بیٹوں سمیت گرفتار

08-28-2026

(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کو امرسدھو کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان رکشے میں سامان شفٹ کرنے کے بہانے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے چند روز قبل زینب نامی خاتون کا 18 لاکھ مالیت کا سونا چوری کیا تھا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے چوری شدہ سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضیہ بی بی، سفیان اور فیضان شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔