پنجاب کے 7294 سکولوں میں میل پروگرام شروع کرنے کی منظوری

08-28-2026

(لاہور نیوز) )محکمہ سکول ایجوکیشن 6 ارب 87 کروڑ روپے کی لاگت سے سکول میل پروگرام شروع کرے گا۔

سکول میل پروگرام کے تحت 10 لاکھ 28 ہزار طلبہ کو تین روز دودھ اور ایک روز دودھ کے ساتھ بسکٹ ملیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7294 سکولوں میں میل پروگرام شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی،سکول میل پروگرام آئندہ ماہ ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔ رواں مالی سال پنجاب کے 13 اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کیا جائے گا،2023۔24 میں 3 اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کیا گیا تھا جبکہ 2025۔26 میں 13 اضلاع میں سکول میل پروگرام رکھا گیا تھا۔ رواں مالی سال بھی 13 اضلاع میں دودھ اور بسکٹ فراہم کئے جائیں گے،مذکورہ اضلاع میں بہاولنگر،بھکر،چنیوٹ،ڈیرہ غازی خان،کوٹ ادو،لیہ،لودھراں،میانوالی،مظفرگڑھ،رحیم یار خان،راجن پور،تونسہ اور وہاڑی شامل ہیں۔