پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز مسترد

08-28-2026

(لاہور نیوز) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) کے بورڈ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں میں دیگر سرکاری ملازمین کی طرز پر 7 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے سمیت دیگر ایجنڈا آئٹمز بورڈ کے اجلاس میں پیش کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز بھی بورڈ کے سامنے رکھی گئی تھی، تاہم اس اضافے کی منظوری کی صورت میں کمیشن کو سالانہ کروڑوں روپے کے اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑتا۔ بورڈ نے غور کے بعد 12 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی، جس کا اطلاق دیگر سرکاری ملازمین کی طرز پر ہوگا۔ واضح رہے کہ لاہور نیوز نے پی ایچ ای سی ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کی تجویز کا معاملہ پہلے ہی اجاگر کیا تھا۔