منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان دھر لئے گئے

08-28-2026

(لاہور نیوز) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان دھر لئے۔

پولیس کے مطابق اولڈ انارکلی، مغلپورہ، گجر پورہ اور گڑھی شاہو پولیس  نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت خاور، افضل، اقبال اور جنید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقے اور گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی چرس اور آئس برآمد کر لی گئی، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب نواب ٹاؤن اور رائیونڈ پولیس نےبھی  2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، نواب ٹاؤن پولیس  نے ملزم طاہر زمان کو 1 کلو 60 گرام چرس سمیت گرفتار کیا جبکہ رائیونڈ پولیس  نے ملزم ذیشان کو 220 گرام آئس اور 660 گرام چرس سمیت گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے مجموعی طور پر ساڑھے 1 کلو 720 چرس اور 220 گرام آئس برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف منشیات کے مقدمات درج کر کے انہیں تفیتش کیلئے انویسٹی گیشن ٹیم کےحوالے کر دیا گیا۔