پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، برائلر گوشت 475 روپے کلو مقرر
08-28-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، برائلر کے نرخ میں مزید 22 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے اور پرچون بازار میں 328 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔ گزشتہ دو روز کے دوران برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 44 روپے فی کلو کمی ہو چکی ہے، جس سے شہریوں کو پولٹری گوشت کی خریداری میں کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت برقرار ہے، سرکاری نرخ نامے کے مطابق انڈے 241 روپے فی درجن مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے مقرر کی گئی ہے۔