شہر لاہور میں گرمی اور حبس برقرار، بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
08-28-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے، گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تاحال بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ موسمیاتی اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک جا پہنچا ہے۔