دھرم پورہ : ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
08-28-2026
(لاہور نیوز) دھرم پورہ پل پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ ٹریفک پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل اور ٹرالر کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ زخمی موٹر سائیکل سوار کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔