ایس پی ہیڈکوارٹرز کا پولیس لائنز کا اچانک معائنہ، اہم ہدایات جاری

08-27-2026

(لاہور نیوز) ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے پولیس لائنز کی مختلف برانچز کا دورہ کرکے انتظامی امور اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر متعلقہ افسران کو برانچز کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

دورے کے دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بابر شوکت، ریزرو انسپکٹر لائنز رانا قادر، لائنز افسر احسان الحق سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ایس پی ہیڈکوارٹرز نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامی امور اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آگ بجھانے والے آلات کی چیکنگ بھی کی گئی اور انہیں ہر وقت مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی، پولیس لائنز کے ایریا اور مختلف برانچز کی دیکھ بھال کے انتظامات مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ محمد خالد سعید نے تمام نفری کے ریکارڈ کو درست اور اپ ڈیٹ رکھنے جبکہ اہلکاروں کے میڈیکل اور ویلفیئر سے متعلق امور کے لیے موجودہ میکنزم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی۔