سی ٹی او لاہور نے انتظامی بنیادوں پر 86 سیکٹر انچارجز تبدیل کر دیئے
08-27-2026
(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور نے انتظامی بنیادوں پر 86 سیکٹر انچارجز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ٹریفک انسپکٹر محمد فاروق کو مال ون سے سیکٹر انچارج نیوائیرپورٹ تعینات کر دیا گیا، ٹریفک انسپکٹر محمد کرامت کو نیوائیرپورٹ سے مال ون، ٹریفک انسپکٹر محمد جبران کو شالیمار سے انچارج ریلوے سٹیشن، ٹریفک انسپکٹر مقصود احمد کو انچارج شادمان جبکہ ٹریفک انسپکٹر راشد محمود مغلپورہ سے انارکلی سیکٹر انچارج تعینات کیا گیا ہے۔ رفیق شہزاد کو والٹن روڈ سے شادمان سیکٹر میں تعیناتی مل گئی، عمر بلال کو ڈیفنس اے سے شادمان سیکٹر، ابوبکر کو ٹاؤن شپ سے سیکٹر بند روڈ، شہباز پرویز کو گرین ٹاؤن سے بند روڈ، عبدالجلیل کو جوہر ٹاؤن سے بھوبتیاں اور زاہد علی کو ٹھوکر نیاز بیگ سے بھوبتیاں سیکٹر تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح محمد فہد کو ڈیفنس بی سے ڈیفنس اے سیکٹر، شادمان سے ڈیفنس اے سیکٹر، کامران کو والٹن روڈ سے ڈیفنس بی سیکٹر جبکہ خالد ظہور کو ڈیفنس اے سے ڈیفنس بی سیکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے افسران کو فوری نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔