جماعت اسلامی نے 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

08-27-2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مطالبے کے لیے 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کروانے کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال مکمل طور پر پرامن ہوگی، گملا بھی نہیں ٹوٹے گا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوان جانتے ہیں کہ ہڑتال کیسے کی جاتی ہے۔ جماعت اسلامی تاجروں کے پاس جائے گی اور انہیں ہڑتال میں شرکت کے لیے قائل کرے گی۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی چمچوں اور چاپلوسوں کی بات نہ سنیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وہ خود لاہور میں تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے بجلی کے بھاری بلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بل عوام پر بم بن کر گرتے ہیں۔