بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا
08-27-2026
(لاہور نیوز) کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل کرلی گئی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کی تھی۔ نیپرا نے درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔