طلباء کیلئے پنجاب کے سکولوں میں 4200 نئے ٹوائلٹس بنائے جارہے ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن

08-27-2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ طلباء کیلئے پنجاب کے سکولوں میں 4200 نئے ٹوائلٹس بنائے جارہے ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن  کے مطابق پنجاب بھر میں 38 ہزار 18سکولز ہیں، ان سکولوں میں 2 لاکھ 23ہزار 793ٹوائلٹس کی سہولت میسر ہے، پورے پنجاب میں ایک بھی سکول ٹوائلٹس کے بغیر نہیں تاہم سکولوں میں مزید 4200 نئے ٹوائلٹس بنائے جا رہے ہیں۔  محکمہ سکول  ایجوکیشن  کا کہنا ہے کہ انرولمنٹ کیمطابق سکولوں میں فرنیچر کی سہولیات میسر کر دی گئیں، واٹرفلٹریشن پلانٹ اور صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔