سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر پاکستان مقرر

08-27-2026

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر پاکستان مقرر ہو گئے۔

کابینہ ڈویژن  نے سردار ایاز صادق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صدر مملکت آصف علی زرداری بیرون ملک دورے پر جارہے ہیں۔ صدر مملکت  کے بیرون ملک ہونے پر عموما قائم مقام صدر چیئرمین سینیٹ کو بنایا جاتا ہے چونکہ  چئیرمین سینٹ یوسف رضاء گیلانی بھی ملک سے باہر ہیں تو  اس لیے سپیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق قائم مقام  صدر پاکستان مقرر ہوئے ہیں ۔ واضح رہے صدر مملکت کی واپسی تک  سردار ایاز صادق قائم  مقام  صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔