منشیات کی بڑی ترسیل ناکام، دو ڈیلرز گرفتار
08-27-2026
(لاہور نیوز) مصطفیٰ آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی مبینہ سپلائی ناکام بنا دی اور دو منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں مبینہ سرغنہ عابد اور عبداللہ شامل ہیں، جنہیں دورانِ چیکنگ منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی مختلف برانڈز کی 459 بوتلیں شراب برآمد ہوئی ہیں۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے آن لائن منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔