سمن آباد، مبینہ اغوا 19 سالہ محسنہ شفیق بازیاب نہ ہو سکی
08-27-2026
(لاہور نیوز) سمن آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 19 سالہ محسنہ شفیق چار روز گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں ہو سکی۔
پولیس نے لڑکی کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، ذرائع کے مطابق محسنہ شفیق اپنے رشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے والدین کے ہمراہ آزاد کشمیر سے لاہور آئی تھی، تاہم سمن آباد کے علاقے سے مبینہ طور پر لاپتا ہو گئی۔ چار روز گزرنے کے باوجود محسنہ شفیق کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، سمن آباد پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اہل خانہ نے پولیس سے محسنہ شفیق کی جلد بازیابی کیلئے مؤثر اقدامات کی اپیل کی ہے۔