ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اے آئی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
08-26-2026
(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق یونیورسٹی اساتذہ کی تربیت کا فیصلہ کر لیا۔
اس سلسلے میں فیکلٹی ممبران کیلئے اے آئی خواندگی کے موضوع پر چار روزہ تربیتی پروگرام شروع کئے جائیں گے۔ ایچ ای سی کے مطابق تربیتی پروگرام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوں گے، جن میں اساتذہ کو تدریس اور تعلیمی انتظامیہ کیلئے مصنوعی ذہانت سے متعلق عملی علم اور جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ تربیتی سیشن 27، 28، 31 اگست اور یکم ستمبر کو منعقد ہوں گے، جبکہ یہ پروگرام صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ملک بھر کی 100 یونیورسٹیوں میں قائم سمارٹ کلاس رومز میں بیک وقت جاری رہیں گے۔