پولٹری مصنوعات کے دام میں اضافہ، برائلر گوشت 519 روپے کلو مقرر
08-26-2026
(لاہور نیوز) مہنگائی کے وار کم نہ ہو سکے، پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
برائلر کے نرخ میں 15 روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے برائلر گوشت کی قیمت 519 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 330 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 344 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گا، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 358 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن برقرار ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے مقرر کی گئی ہے۔