وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا گورنمنٹ خواتین کالج پتوکی کا دورہ

08-25-2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ خواتین کالج پتوکی کا دورہ کیا۔

وزیر تعلیم  نے تعلیمی معیار، اساتذہ سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی لیب کابھی دورہ کیا اور کالج کی بہتری کے لیے تجاویز دیں۔ اس موقع پر انہوں نے پرنسپل ڈاکٹر یاسمین اشرف اور پی آراو  ڈاکٹر صفیہ ہارون کی صلاحیتوں کو بھی سراہ ۔  ڈاکٹر صفیہ ہارون  نے  وزیر تعلیم کو  کالج کے کلاس رومز،  لیب اور لائبریری کا وزٹ کروایا جبکہ کالج کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ وزیر تعلیم نے  کالج میں موجود سہولیات کی کمی  پر  پرنسپل کو یقین دہانی کروائی کہ وہ  کالج کو تمام سہولیات فراہم کروادیں گے۔