مری کے قریب بس کھائی میں گرنے سے جانی نقصان پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہار افسوس

08-25-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری، لوئر باڑیاں کے پی کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حادثے میں جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مری اور دیگر ہسپتالوں میں حادثے کے زخمیوں کا بہترین علاج جاری ہے۔ حکام کے مطابق مری کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سامبلی ہسپتال میں میڈیکل الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔