لاہور میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروس بند نہیں ہو گی، ہوم سیکرٹری پنجاب
08-25-2026
(لاہور نیوز) ہوم سیکرٹری پنجاب نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروس بند نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ہوم سیکرٹری پنجاب نے کہا ہے کہ 26 اگست بروز بدھ عید میلاد النبی کے موقع پر لاہور شہر میں موبائل سروس بند نہیں ہو گی، عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر لاہور شہر میں موبائل فون سروس معطل نہیں کی جائے گی اور تمام علاقوں میں معمول کے مطابق بحال رہے گی۔ ہوم سیکرٹری پنجاب کے مطابق شہر کے کسی بھی حصے میں موبائل یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میلاد کے جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کے لیے لاہور میں ہزاروں پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان برقرار رہے۔