لاہور: 263 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 318 زخمی

08-25-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 263 ٹریفک حادثات میں دو شخص جاں بحق جبکہ 318 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 318 زخمی ہوئے تاہم شدید زخمی 122 افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ 196 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔