پٹرولیم لیوی ختم کی جائے، عوام کو ریلیف دیں، حافظ نعیم الرحمان

08-25-2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ختم کی جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ملک گیر دھرنے دسویں روز میں داخل ہو چکے ہیں اور احتجاجی دھرنوں میں عوام کی شرکت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ چاروں صوبوں میں دھرنے اور احتجاج شروع ہو چکے ہیں، احتجاجی سرگرمیاں منظم انداز میں جاری ہیں، حکومت اور نظام چلانے والے ناکام ہو چکے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ 13 ربیع الاول کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے جبکہ دھرنے بھی جاری رہیں گے، انہوں  نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی ختم کی جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔