عید میلاد النبیؐ:لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں کل چھٹی ہو گی

08-25-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کل عام تعطیل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ، بہاولپور اور راولپنڈی بنچز سمیت پنجاب بھر کی تمام سول و سیشن عدالتیں کل بند رہیں گی۔ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عدالتوں میں معمول کی عدالتی کارروائی معطل رہے گی، جبکہ عدالتیں آئندہ ورکنگ ڈے پر معمول کے مطابق کام شروع کریں گی۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی وکلاء کو کل کی عدالتی تعطیل سے متعلق نوٹس آویزاں کرکے آگاہ کر دیا گیا ہے۔