باٹا پور میں فارم ہاؤس کا چوکیدار تشدد کے بعد قتل
08-25-2026
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے باٹا پور میں فارم ہاؤس کے 55 سالہ چوکیدار کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق منیر نامی چوکیدار کو علی گجر اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا، منیر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔