پی ایچ اے کا ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کو اپنے ذرائع سے آمدن بڑھانے کا حکم
08-25-2026
(لاہور نیوز) پی ایچ اے نے اپنی ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کو اپنے ذرائع سے آمدن بڑھانے کا حکم دے دیا۔
ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کی زیرِ صدارت تمام ضلعی ایم ڈیز کا زوم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے نے ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کو مالی خودمختاری حاصل کرنے اور اپنے وسائل سے آمدن بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی ایجنسیاں مارکیٹنگ اور کوآرڈینیشن کے شعبہ جات کو مؤثر بنا کر آمدن میں اضافہ کریں۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے کہا کہ بالخصوص نئے اضلاع میں مزید باغات اور تفریحی مراکز قائم کیے جائیں گے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اضلاع میں سرسبز رقبہ بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر شجرکاری کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے تمام اضلاع میں مالیوں کی یونیفارم کی یکساں برانڈنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور تمام ایجنسیوں میں ہارٹی کلچر سروسز کی بہتری کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔